سات ڈالر کی کرسی 21 ہزار ڈالر میں فروخت

برطانیہ میں ایک شخص نے سستی دکان سے 7 ڈالر میں خریدی گئی کرسی 21 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 33 لاکھ روپے میں فروخت کر دی۔
لکڑی اور بید کی پٹیوں سے بنائی گئی کرسی بیسویں صدی کے مشہورفنکار کولومن موسر نے اپنے ہاتھوں سے بنائی، ایک خاتون نے بے دھیانی میں اسے برطانوی علاقے برائٹن سے خریدا تھا۔
تاہم خاتون کو اس کی اہمیت کا کچھ کچھ اندازہ ضرور تھا، کرسی گھر لانے کے بعد خاتون نے اس کی کچھ تصاویر وی اینڈ اے میوزیم کو بھیجیں لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔
سورڈرز میں ڈیزائننگ کے ماہرجان بلیک نے فوری طور پر خاتون کو پرجوش جواب دیا، یہ 1902 میں آسٹریا کے مشہور ڈیزائنر اور مصور کولومن موسر نے بنائی تھی۔
ایک ہفتے میں تین مرتبہ اسٹور لوٹنے والا چوتھی کوشش پر گرفتار
کولومن موسر ویانا سکول آف اپلائیڈ آرٹس میں پڑھاتے رہے تھے، انہوں اٹھارویں صدی کی روایتی سیڑھی نما کرسی کو دوبارہ ڈیزائن کرکے ایک جدید روپ دیا تھا۔
