وٹامن ڈی اور اومیگا تھری گٹھیا کا مرض روکنے میں مؤثر ثابت

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا استعمال بہت حد تک گٹھیا، جوڑوں کا درد، تھائی رائیڈ کے امراض اور دیگر بیماریوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کے مطابق ان دونوں سپلیمنٹ کے استعمال سے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ اس طرح عمررسیدہ افراد میں وٹامن ڈی کے مثبت اثرات کی پہلی براہِ راست شہادت ملی ہے۔
تحقیق کے مطابق 55 برس کے ہزاروں خواتین وحضرات کو شامل کیا گیا اور پانچ برس تک انہیں وٹامن ڈی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی گولیاں یا سپلیمنٹ دی گئی تھیں۔
کافی دل، دماغ کے ساتھ ہاضمے کیلئے بھی مفید قرار
ماہرین کے مطابق صرف دو سال کے بعد ہی اس کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، اس بنا پر ہم آبادی کے بہت بڑے حصے کو مفلوج کردینے والی ایک اذیت ناک کیفیت سے بچاسکتے ہیں۔
