بھارتی فوج کا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ

بھارتی فوج کا تربیتی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹس جان بچانے میں کامیاب رہے۔
انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے، طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
کیا پاک بھارت فضائی راستے بحال ہونے والے ہیں؟
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔
