سوئی:بارودی سرنگ دھماکہ، سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 3 جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دھماکے میں لیویز اہلکار سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
