بھارت خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے

پاکستان نے خطے میں بھارتی اقدامات کو امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے، کشمیریوں نے دنیا بھر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاح کے طور پر منایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیر میں انسانیت پر مظالم ڈھا رہا ہے، اور عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے، دنیا کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے مظالم دنیا کی آنکھوں سے اوجھل نہیں، بھارتی سوچ اور اقدام خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے حالات نہیں، بھارت کو اس حوالے سے حالات سازگار بنانا ہوں گے، پاکستان نے بھارت سے امن کی بہت کوششیں کیں، لیکن بدقسمتی سے بھارت نے دوستی اور بات چیت کا مثبت جواب نہیں دیا۔

بھارتی فوج کا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ

کشمیر پریس کلب کی بندش صحافیوں کی گرفتاری اس کی واضح مثال ہے، بھارت پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ٹارگٹ کرتا ہے، لیکن اب خود عالمی اداروں نے جھوٹے پروپیگنڈے پراسے بے نقاب کردیا۔

Back to top button