بھارت کا 170 پاکستانیوں کو ویزے دینے سے انکار

بھارت کا کرونا کو بنیاد بنا کر آخری وقت پر 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار، پاکستان اور بھارت کے مابین فیتھ ٹوور ازم پروگرام کے تحت 29 جنوری کو 170 پاکستانی سیاحوں کو پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھارت پہنچنا تھا۔

پاکستان سے 170 سیاحوں کے پہلے گروپ نے بھارت جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں تاہم بھارتی حکومت نے آخری وقت پر پاکستانی سیاحوں کوویزے دینے سے معذرت کرلی۔

ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ بھارتی حکام نے کرونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے ویزے جاری نہیں کیے اور دورے کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر رمیش نے بتایا کہ سیاحوں کے وفد کو 29 جنوری کو پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائیٹ سے اجمیر شریف، نئی دہلی، متھرہ،ہری دوار اور جے پورجانا پہنچنا تھا جس کے بعد وہ یکم فروری کو واپس پاکستان پہنچ سکتے تھے۔

پاکستانی میڈیکل سٹوڈنٹس چینیوں کے ہاتھوں رل گئے

قبل ازیں پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اور پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی۔

Back to top button