عید پربھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا اقدام مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے اُٹھایا گیا ۔عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ اس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو کامیاب بنانا ہے۔
واضح رہے کہ عید الضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ اور فیصل وقریشی، ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم دیمک سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔