صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر بیرسٹر گوہر نے معذرت کرلی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالا جیل کے باہر علیمہ خان کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافی پر تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ جو کچھ ہوا، وہ قابلِ افسوس ہے، ہم اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اختلافِ رائے کا مطلب تشدد نہیں ہوتا۔”
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اور نہ ہی ہم کسی کو تشدد پر اکساتے ہیں۔ اگر کسی کارکن نے ایسا کیا ہے تو اس کا احتساب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیملیز کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعے کی پارٹی سطح پر تحقیقات کی جائیں گی۔
علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پر ان کاکہنا تھاکہ وہ افغان حکومت سے بات چیت کے خواہاں تھے، لیکن ان کا پاسپورٹ گزشتہ تین سال سے بلاک ہے۔
عمرانڈو ججز سپریم کورٹ کو تباہ کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں
یاد رہے کہ دو روز قبل علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا،جس پر صحافی نے علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
