بیرسٹر گوہر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اپوزیشن کے 2 ارکان میں اور سینیٹر علی ظفر شرکت کریں گے۔
تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ آج 4 الگ الگ اجلاسوں میں جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کو دوسری ہائی کورٹس میں منتقل کرنے پر غور کررہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کیوں کہ گزشتہ 50 سال میں کسی ہائی کورٹ کے جج کا ان کی مرضی کے بغیر دوسری ہائی کورٹ میں تبادلہ نہیں ہوا۔یہ صوابدیدی عمل ہے لیکن منصفانہ نہیں،یہ عمل عدلیہ کے انتظامی کنٹرول کی عکاسی کرتا ہے،سوال یہ ہےکہ آخر اسی ہائی کورٹ کے 5 جج کیوں؟
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم ایسے اقدام کی شدید مخالفت کرتےہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ کمیشن اجلاس میں اپوزیشن کے 2 ارکان شریک ہوں،میں اور سینیٹر علی ظفر آج اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گے۔
