ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجویز سے ناخوش ہیں: امریکی عہدیدار کا دعویٰ

امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کردہ نئی تجاویز سے ناخوش ہیں۔

ایران کی نئی تجویز کے مطابق اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کو جنگ کے خاتمے اور خلیج سے جہاز رانی سے متعلق تنازعات کے حل تک مؤخر کیا جائے گاجبکہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ جوہری معاملات پر ابتدا ہی سے بات ہونی چاہئے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا اور یہ کہ ہم اپنی سرخ لکیروں کے بارے میں واضح ہیں، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ فروری میں ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی گئی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

3 کروڑ سے زائد ایرانی شہری جان فدا مہم میں رجسٹرڈ

دوسری طرف اپنی مقبولیت میں کمی کے باعث ٹرمپ کو اندرونِ ملک اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے، جس کے لیے وہ عوام کو مختلف وجوہات پیش کرتے رہے ہیں۔

Back to top button