3 کروڑ سے زائد ایرانی شہری جان فدا مہم میں رجسٹرڈ

ایران میں جان فدا مہم میں تقریباً 3 کروڑ سے زائد شہریوں نے خود کو رجسٹر کروا لیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں ملک بھر میں شروع کی گئی جان فدا عوامی مہم میں 3 کروڑ افراد رجسٹرڈ ہوگئے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں رجسٹریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ایرانی قوم کے جذبہ قربانی نے دشمنوں کو حیران اور مایوس کر دیا ہے اور جان فدا مہم میں خود کو رجسٹرڈ کروانے والے یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں۔
مذاکرات کی امریکی درخواست پر غور کر رہے ہیں : عباس عراقچی
ایران میں ’جان فدا‘ کو ایسی رضاکارانہ تحریک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس میں شہری خود کو ملک کے دفاع، سکیورٹی یا دیگر قومی خدمات کے لیے پیش کرتے ہیں۔
