مذاکرات کی امریکی درخواست پر غور کر رہے ہیں : عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا روس میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہنا تھاکہ ایران سپر پاور کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے،واشنگٹن اپنے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر پایاہے اسی لیے انہوں نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے اور ہم اس پر غور کررہے ہیں۔
امریکی ناکہ بندی کے دوران پاکستان نے ایران کیلئے تجارتی راہداری کیوں کھول دی؟
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کریملن کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاکہ جنگ نے دکھادیا ہےکہ ایران کے روس جیسے عظیم دوست اور اتحادی ہیں۔
