آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط منظور نہیں: امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پیش کی جانے والی آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط منظور نہیں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کردیا اور کہا کہ جہازوں کو ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ  آبنائے ہرمز کو اکنامک نیوکلیئر ہتھیار قرار دیا، امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دے گا۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈیل نہیں بھی ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قرار دہتے ہوئے کہا کہ سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،ایران میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ملک اور معیشت کو چلانا چاہتےہیں۔

 

پنجاب اسمبلی : 18 سال سے کم عمر کی شادی قابل سزا جرم قرار، بل منظور

دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا، صدر ٹرمپ نے ایران کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا، امریکی صدر نیوکلیئر معاملہ شامل نہ کرنے پر ناخوش ہیں، ایران کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔

Back to top button