ہمیں امید ہے کہ یہ سیٹیں ہمیں ہی ملیں گی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا جیسا کیس چل رہا ہے اور جیسے آبزرویشنز ججز نے دی ہیں ہمیں امید ہے کہ سیٹیں ہمیں ہی ملیں گی۔
سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کو نکالیں تو سیٹیں کس تناسب سے ملیں گی اور اگر ان کو شامل کیا جائے تو سیٹیں کیسے ملیں گی؟ جیسا کیس چل رہا ہے اور جیسے آبزرویشنز ججز نے دی ہیں ہمیں امید ہے کہ سیٹیں ہمیں ہی ملیں گی۔
عوام بریکنگ پوائنٹ پر ہیں، صورت حال برقرار رہی تو ٹیکس دینا بند کردیں گے۔ شاہد خاقان عباسی
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ 78 سیٹیں ہیں جس میں 67 عورتوں اور 10 غیر مسلم کی نشستیں ہیں، یہ سیٹیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بلے کے امیدوار سنی اتحاد کونسل کےلیے رکھی تھی، کمیشن نے ہمیں اس پوائنٹ پر یہ دینے سے منع کردیا تھا کہ سنی اتحاد نے الیکشن نہیں لڑا اور لسٹ نہیں دی تو لہٰذا ان کو سیٹیں نہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ آئین کا آرٹیکل 51 اور 106 بڑا واضح ہے کہ جس پارٹی کو ووٹ ملے ہوں آئین کی روح کا تقاضا یہی ہے کہ سیٹیں ان کو ملیں، ہم نے کاغذات نامزدگی میں ڈیکلریشن اور لسٹیں فائل کی تھیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر تھا کہ ہم سے بلا بھی لے لیا اور ہمارے امیدوار کو نشانات الاٹ کرنے والے دن سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے آزاد انتخابات الاٹ کیے گئے، ہم اس کے باجود سیٹیں جیت گئے۔
