بھالو گالف کورس سے بیگ لے کر فرار

کینیڈا میں ایک بھالو گالف کورس سے بیگ لے کر فرار ہوگیا۔

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے ایک گالف کورس میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں بھالو کی چوری نے سب کو حیران کردیا۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھالو پٹ میڈوز کے علاقے میں قائم  ‘گولڈن ایگل گالف کلب’ میں کھیل کے دوران میدان میں آگیا اور ایک کارٹ سے گالف کا بیگ لےکر فرار ہوگیا۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھالو بیگ کو گھسیٹتا ہوا کورس سے باہر موجود ایک دوسرے بھالو کے پاس لے گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھالو بیگ کو کچھ دور لے جا کر چھوڑ دیتے ہیں اور آگے بھاگ جاتے ہیں۔

 

Back to top button