دلجیت دوسانجھ نے فلم ‘ستلج’ کاکتنامعاوضہ لیا؟

بھارتی گلوکار  اور  اداکار دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی حالیہ ریلیز  ہونے والی فلم ‘ستلج’ کا معاوضہ صرف ایک روپیہ (بھارتی) لیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے معروف انسانی حقوق کے کارکن  جسونت سنگھ خالڑا کی زندگی اور جدوجہد پر بنائی گئی فلم ستلج ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی تھی۔ پہلے فلم کا نام ‘پنجاب 95’ رکھا گیا تھا لیکن بعد میں سنسر بورڈ کے اعتراضات کے بعد اسے تبدیل کرکے دریا کے نام پر ‘ستلج’ رکھ دیا گیا۔

بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کی کہانی اور مکالموں پر درجنوں کٹس لگانے کا حکم دیا، جس کی وجہ سے اس کی ریلیز میں کافی تاخیر بھی ہوئی۔فلم 3 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی لیکن بعد مودی سرکار نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر روک دیا اور اسے آن لائن  پلیٹ فارم سے بھی ہٹا دیا گیا۔

Back to top button