سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونےجعلی قرار

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے مختلف ایلوپیتھک و ہربل ادویات اور سرنجز کے 79 نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار دے دیے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے جنوری سے 13 جولائی کے درمیان لیے گئے ادویات اور سرنجز کے نمونوں کی ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2461 نمونوں میں سے 79 نمونے منظور شدہ معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 30 آٹو ڈس ایبل سرنجز غیر معیاری اور جعلی پائی گئی ہیں، آٹوڈس ایبل سرنجز صرف ایک بار استعمال کے لیے ہوتی ہیں، سپلائی کی جانے والی بعض سرنجز مکمل طور پر آٹو ڈس ایبل نہیں ہیں، غیر معیاری ہونے کے باعث آٹوڈس ایبل سرنجزکا دوبارہ استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

Back to top button