امریکاکاطلبہ اوغیرملکی صحافیوں کیلئےسخت قوانین کااعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبا، تبادلہ پروگرام کے شرکا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا کی مدت سے متعلق نئے قواعد متعارف کرا دیے ہیں۔
جس کے تحت کئی دہائیوں سے جاری وہ پالیسی ختم کردی گئی ہے جس کے تحت انہیں تعلیم یا پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھنے تک امریکا میں رہنے کی اجازت حاصل تھی۔
امریکی محکمہ داخلی سلامتی کی جانب سےنئے ضابطوں کے مطابق زیادہ تر غیرملکی طلبا اور تبادلہ پروگرام کے شرکا کو زیادہ سے زیادہ 4 سال کے لیے ویزا دیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی صحافی ایک مرتبہ میں عموماً 240 دن تک امریکا میں قیام کرسکیں گے۔
نئے قواعد کے تحت چین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے قیام کی مدت صرف 90 دن ہوگی، جبکہ اس سے زیادہ عرصہ امریکا میں رہنے کے خواہش مند افراد کو ویزا میں توسیع کے لیے درخواست دینا ہوگی یا پھر امریکا چھوڑ کر دوبارہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
