بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔بین اسٹوکس نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم اب رپورٹس آرہی ہیں کہ وہ ورلڈکپ کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہیں۔اس بات کا انکشاف برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں، بین اسٹوکس کا آئی پی ایل میں 16 لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت
تالوں کے نیچے اس ننھے سوراخ کی موجودگی کی وجہ جانتے ہیں؟
میں منعقد ہوگا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی
