انگلینڈکے ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین سٹوکس کاریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ  ٹیم کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے انٹرنیشنل کرکٹ  سے  ریٹائرمنٹ کا  اعلان کردیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ناٹنگھم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ان کے کرئیر کا آخری میچ ہوگا۔ بین اسٹوکس نے آج کھیل کے آغاز  سے قبل ساتھی کرکٹرز کو  فیصلے سے آگاہ کردیا ۔

بین  سٹوکس نے ٹرینٹ برج میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران اس امکان کو مسترد نہیں کیا تھا کہ یہ ان کا آخری ٹیسٹ ہو سکتا ہے۔

انگلینڈ کے لیے بین سٹوکس کا 15 سالہ بین الاقوامی کریئر اور 4 سالہ ٹیسٹ کپتانی کا دور اختتام پذیر ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے 2011 میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا  تھا جب کہ  دسمبر 2013 میں ایڈیلیڈ میں ایشز سیریز کے دوران ان کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا  اور  وہ اپریل 2022 سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

Back to top button