بھارتی مسافر طیارہ حادثہ : بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ریاست گجرات میں مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہوگئی۔
بھارت : احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ
بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔