بالی وڈ کی امیرترین اداکاراؤں کے نام سامنے آگئے

بھارتی فلم انڈسٹری دولت اور شہرت دونوں سے بھرپور ہے، اس کا حصہ بننے والے اداکار تو دنیا بھر میں اپنی دولت سے پہچان رکھتے ہیں، لیکن بھارتی اداکارائیں بھی اس میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی امیر ترین اداکارائوں سے متعلق بتائیں گے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر امیرترین اداکارہ کا اعزاز ایشوریہ رائے بچن کو حاصل ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 824 کروڑ انڈین روپے ہے، شادی کے بعد اگرچہ وہ شوبز میں کم وقت دے رہی ہیں لیکن ان کی نیٹ ویلیو پر فرق نہیں پڑا ہے۔
دوسرا نمبر پریانکا چوپڑا کا ہے جنہوں نے امریکی گلوکار نک جوناس سے شادی کی ہے اور وہ بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 577 کروڑ روپے ہے۔
تیسرے نمبر بالی وڈ میں راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون کا ہے جن کی اداکاری کی صلاحیتیں پوری انڈسٹری میں مشہور ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت330 کروڑ روپے ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے ماضی قریب میں بالی وڈ انڈسٹری میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا اور آج بھی ان کے دیوانے کم نہیں ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 280 کروڑ روپے ہے۔
کترینہ کیف کو ہندی سینما میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور وہ بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہیں، ان کے اثاثوں کی ویلیو 164 کروڑ روپے ہے۔
ہم پانچ کی چشمش ودیا بالن نے ڈرٹی پکچر، منا بھائی ایم بی بی ایس سمیت دیگر فلموں سے شہرت پائی، انہیں ایک کے بعد ایک شاندار کردار ملتے رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد رقم کے ساتھ ان کا چھٹا نمبر ہے۔
ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اب پروڈکشن میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، وہ ڈھائی کروڑ ڈالر کی مالک اور امیر ترین خواتین فنکاروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر ہیں۔
امریتا راؤ نے فلم ویواہ، میں ہوں نا، ویلکم ٹو سجن پور، وکٹری میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی، وہ 2 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ساتھ 8ویں امیر ترین بھارتی اداکارہ ہیں۔
کاجول کسی تعارف کی محتاج نہیں، اجے دیوگن سے شادی سے قبل ہی انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا تھا، گُپت، بازی گر، محبتیں اور عشق جیسی فلموں میں بہترین پرفارمنس کے باعث وہ کافی مقبول ہیں، وہ ایک
وہ مقبول ایپس جو اینڈرائیڈ فونز کو سست کر سکتی ہیں؟
کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔
