یوٹیلٹی اسٹورز پر کھجور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلیے کجھور اور بیسن کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 19 بنیادی اشیا پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بنیادی اشیا کے علاوہ دیگر اشیا بھی عام مارکیٹ کی نسبت نہایت رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
