کراچی؛الیکشن کمیشن نے چند مزید یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں روکے گئے چند یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیے گئے۔
کراچی میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 235 نشستوں میں سے 228 کے نتائج مکمل ہوگئے۔ جس کے بعد پیپلزپارٹی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مزید نشستیں مل گئیں۔ انتخابی نتیجے کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت 92 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 80 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسری بڑی جماعت بن گئی جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 44، مسلم لیگ (ن) کی 7، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی ایک اور آزاد امیدوار نے بھی ایک نشست حاصل کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اب بھی کچھ یونین کمیٹیوں کے نتائج روکے ہوئے ہیں۔
