ایف پی سی سی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو معاشی گراوٹ کا سبب قرار دیدیا

ایف پی سی سی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹ کا بیلنس فاضل ہونے کو معیشت میں سکڑاؤ کا سبب قرار دے دیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مارچ 2023 کے لیے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو لے کر حکومت کے لیے جشن منانے کی کوئی منطق نہیں بنتی ہے کیونکہ درحقیقت یہ ایک بڑے پیمانے پر معاشی سکڑاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔درآمدات میں کمی کا مطلب آنے والے مہینوں میں صنعتی برآمدات میں مزید کمی اور بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرنے کی صلاحیت کامزید کم ہونا ہے۔

عرفان اقبال شیخ نے موجودہ مالی سال کے نو مہینوں یعنی جولائی 2022 تا مارچ 2023 کے تازہ ترین تجارتی اعدادوشمار کی بنیاد پر بتایا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات 12.4 فیصد سکڑ کر 12.48 ارب ڈالر رہ گئی ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدی ترسیلات 0.5 فیصد تک سکڑ کر 1.94 ارب ڈالررہ گئی ہیں۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ، سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد کمی

 

Back to top button