گرین کلائمٹ فنڈ کا پاکستان میں 66 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

گرین کلائمٹ فنڈ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے فلیگ شپ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔سیلاب اور خشک سالی کے دوہر اثرات کوکم کرنے کے لیے گرین کلائمٹ فنڈ نے 66 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، یہ سرمایہ کاری موسمیاتی تبدیلیوں بشمول تباہ کن سیلاب کے اثرات سے متاثر ہونے والے ملک کی سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیزکی زندگیوں کو بہتر بنائے گی۔ترجمان ڈبلیوڈبلیوایف کے مطابق 7سال منصوبہ ریچارج پاکستان ایکوسسٹم پرمبنی موافقت برائے انٹیگریٹڈ فلڈرسک مینجمنٹ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان میں لچک پیدا کرنا، سیلاب اور آبی وسائل کے لیے ماحولیاتی نظام پرمبنی نقطہ نظرمیں قومی سطح پراب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

حکومت پاکستان کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی وآبی وسائل کے درمیان یہ تعاون سبز بنیادی ڈھانچے کی تاثیر کو ظاہر کرے گا، جو سیلاب اور خشک سالی کے لیے ملک کے روایتی گرے انفرا اسٹرکچر کے حل میں ایک اضافے کے طور پر ہوگا۔

Back to top button