سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی

ملک سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کو حنیف عباسی کے تقرر پر نظر ثانی کا حکم

بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 833 ڈالر ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح ملک کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

جس کے بعد فی تولہ سونے کے بھاؤ 550 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونا 470 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں مسلسل استحکام دیکھا جارہا ہے۔ صرافہ بازاروں میں ایک تولہ چنادی کے بھاؤ 1540 جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1320 روپے پر مستحکم ہے۔

Back to top button