زرداری کا پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کرنے کا اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا اور پارٹی کو ایک مرتبہ پھر کھڑا کروں گا۔
بہتر ہوگا گورنر پنجاب شرافت سے گھر چلے جائیں
آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 1 اور پیپلزپارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 2 کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بینالاقوامی اور قومی سیاست میں ہمیں بات چیت کرنی پڑتی ہے، اس بات چیت کے دوران سامنے والے کے ردعمل سے اندازہ لگا کر ہی صحیح فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مل کر کھڑا کروں گا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی طویل جدوجہد ہے۔ پنجاب کی نئی حکومت سے پارٹی کارکنان کو بڑی توقعات ہیں جنکو پورا کرنے کی کوشش کروائی جائے گی۔
اجلاس میں رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھُرکی، اسلم گل، فیصل میر، شاہد عباس، احمد رضا اور اسرار بٹ نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہزاد سعید چیمہ، حاجی عزیزالرحمن چن، جمیل منج اور افنان بٹ بھی موجود تھے۔

