مونس الٰہی کے شریک ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے شریک ملزموں نواز بھٹی، مظہر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

عمران کا احتساب سے بچنے کے لئے جنرل باجوہ پر دباؤ

مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری ضلع کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے لہٰذا ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، دوسری جانب، مونس الہٰی آج صبح دوبارہ ایف آئی اے آفس پیش ہوگئے۔ مونس الہٰی گزشتہ روز ایف آئی اے آفس پہنچے تاہم ایف آئی اے حکام نے آج صبح کا وقت دیا۔

مونس الہٰی بغیر ضمانت لیے ایف آئی اے کے آفس پہنچے جہاں ان کو گرفتاری کا خدشہ لاحق ہیں۔ قانونی ماہرکے مطابق بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مونس الہٰی پر دو روز قبل ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Back to top button