پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔
حکومت نے مہنگائی بم پھینکا تو خود بھی اڑ جائے گی
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کوجلد اعتماد میں لیا جائے گا۔ ہم جلد معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں حیران ہوں جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے اب تک کا سب سے بدترین معاہدہ کیا اورانتہائی برے معاشی فیصلے کئے ان میں سچ کا سامنا کرنے کی ہمت تھی۔قوم جس مشکل سے گزر رہی ہے ان حالات کے ذمے دار خود کو کیسے معصوم ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔
