معیشت کیلئےنگران وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت محدود مدت میں تمام ترتوانائیاں معیشت کی اصلاح پر صرف کرے گی، معیشت کی بہتری کیلئے ڈی ریگولیشن پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ کے بعد نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے، مزید اقتصادی بہتری لائیں گے جبکہ عوامی فلاحی منصوبے بھی بلاتعطل جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔
نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گورنراسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
شریک تھے۔
