چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا جعفر ایکسپریس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےجعفر ایکسپریس پر حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اورایف سی اہلکاروں کےاہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےواضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نےجس طرح جعفر ایکسپریس کےمسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

بیرسٹر گوہرنے واضح کیا کہ ہم سب کوماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصےمیں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے،اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نےبھی ایوان زیریں میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نومبر اوردسمبر کے مہینوں میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کی جانب سے وین پر فائرنگ کے بعد کرم ایجنسی کا علاقہ ڈھائی مہینے تک ’شدید کشیدگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے : خواجہ آصف

 

اسی طرح بلوچستان میں سرکاری تنصیبات پر پے درپے حملے کےواقعات دیکھے گئے، مسافروں کو بسوں سے اتارکر قتل کرنے کے واقعات بھی پیش آئے، اس دوران پاک افغان سرحدی علاقوں سے غیر ملکی دہشتگرد بھی پکڑے گئے۔

پاکستان میں گرفتار اور ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان صوبےکےگورنر کا بیٹا، ملٹری اکیڈمی کاکمانڈر بھی شامل ہیں، جب کہ افغان حکام کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کےدہشتگردوں کی سپورٹ کے بھی واضح ثبوت ملے ہیں۔

گزشتہ دنوں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کے بعد محسوس ہوتا ہے، ریاست اب سخت ایکشن لینےجارہی ہے،اس حوالےسےوزیراعظم شہباز شریف کے بلوچستان کے دورے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Back to top button