چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں زہردینے کی خبروں کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کی خبروں کی تردیدی کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں زہر دیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم ان کے وکیل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا گیا یا انہیں زہر دیے جانے کا خدشہ ہے۔ وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ انہیں کل سمجھنے میں فرق لگا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اس لیے انہیں خدشہ ہے کہ انہیں سلوپوائزن دیا جاسکتا ہے۔

Back to top button