چیف جسٹس کاساس کے خوف سے فیصلہ قبول نہیں کریں گے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ “جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، انکی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں، تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو۔
