وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا پشاور میں جلسے کا اعلان

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے عزم کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے تاکہ یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار موقع ثابت ہو اور مخالفین سمیت دنیا بھر کو واضح پیغام ملےکہ عوام کی خواہشات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا اعلان جلسے سے 5 دن قبل کروں گا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عمران خان کی شروع کردہ حقیقی آزادی کی جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی

Back to top button