یومِ بحریہ : پاک بحریہ نے ہمیشہ قوم کا وقار بلند کیا ، وزیراعظم

 

 

 

یومِ بحریہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا وقار بلند کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ملک کی سمندری سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی تاریخ کو شجاعت اور قربانیوں سے بھرپور قرار دیا اور 1965 کی جنگ کے دوران آپریشن سومنات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوارکا پر حملے نے بھارتی مواصلاتی نظام کو مفلوج کر کے تاریخ رقم کی، یہ کارنامہ آج بھی دفاعِ وطن کے جذبے کو تازہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سمندری حدود پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں محفوظ ہیں اور بحیرہ عرب میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے میں پاک بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ نہ صرف ملک کی محافظ ہے بلکہ روشن مستقبل کی ضامن بھی ہے۔ یومِ بحریہ پر ہم ماضی اور حال کے ہیروز کو سلام پیش کرتےہیں۔

 

Back to top button