گلوبل فلوٹیلا حملہ: کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکار واپس بھیج دیے

کولمبیا نے غزہ جانے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں اپنے ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے آزاد تجارتی معاہدہ بھی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
صدر پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا "اسرائیل کے تمام سفارتکار اب کولمبیا سے جا چکے ہیں۔ ہم ایسے ملک سے سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں رکھ سکتے جو معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہو۔”

واضح رہے کہ 2024 میں کولمبیا نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر پہلے ہی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، تاہم چار اسرائیلی اہلکار اب تک کولمبیا میں موجود تھے جنہیں اب باضابطہ طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کے لیے روانہ "گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Back to top button