کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والےمعروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے۔
معروف اداکار سردار کمال کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سردار کمال نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ سردار کمال کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔
لواحقین کے مطابق نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
ساتھی فنکاروں کیجانب سے اداکار سردارکمال کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیاگیاہے۔
