افغان کرکٹرراشد خان اور عنایاخان میں رابطوں کاانکشاف

معروف اداکارہ عنایا خان نے افغان کرکٹرراشد خان کے ساتھ رابطوں کاانکشاف کرکے صارفین کو حیران کردیا۔
اداکارہ عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کیا اور تصاویر بھی مانگیں۔
عنایا خان نے بتایا کہ راشد خان ان سے اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہوئے، جہاں دونوں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔راشد خان نے ان سے پوچھا، "کیا آپ اداکارہ ہیں؟” اور یہ بھی کہا کہ اُن کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ شوبز سے وابستہ ہیں۔
اداکارہ عنایا خان نے مزید بتایا کہ راشد خان اب بھی ان کے اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہیں، اور ان کے درمیان رابطہ ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ راشد خیریت دریافت کرتے ہیں، شوٹنگ سے متعلق سوالات کرتے ہیں، اور پاک بھارت میچز پر بھی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں راشد خان نے کابل میں شادی کی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔