ملک میں آئینی بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے : حامد خان

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حامد خان نے ملک میں آئینی بریک ڈاؤن کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ موجودہ حکومت خود غیر آئینی حرکتوں سے ملک کو آئینی بریک ڈاؤن کی طرف لےجا رہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں
سینیئر رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلوں پرعملدر آمد نہیں ہوتا تو سارا آئینی نظام تباہ ہوجاتا ہے۔پہلے بھی اسی وزیر اعظم نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی غلط اور بدنیتی پرمبنی اقدام ہے،ماضی میں غلط فیصلے کرنےکےلیے ایڈہاک ججز کواستعمال کیاگیاہے۔ پاکستان بار کونسل میں کچھ لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کی لائن کو لےکرآگے بڑھ رہے ہیں،وہ وکیلوں کی نمائندگی نہیں کررہے ہیں۔
