پی ٹی آئی ملک کے وجود کےلیے خطرہ بن گئی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں جلد یا بدیر بڑا آئینی بحران آنے والا ہے،موجودہ صورت حال ماضی کی صورت حال سے کئی زیادہ گمبھیر ہےاور اقتدارچھن جانے کےبعد سے پی ٹی آئی نے جو رویہ اپنایا ہوا ہے اس سے وہ ملک کے وجود کےلیے خطرہ بن گئی ہے۔
تحریک انصاف نے ایڈہاک ججزکی تعیناتی غیرقانونی قرار دیدی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کےفیصلے کاجلد بازی میں اعلان کیا اور اتحادیوں سے مشاورت اشد ضروری ہے،جیسے ہی اتفاق رائےہو گاتو ایکشن لیاجائے گا۔انہوں نے اداروں کے سہولت کار بننے کے تاثر کو ردکرتے ہوئے کہا کہ یہ اداروں کی بات نہیں بلکہ پاکستان کامسئلہ ہے،اقتدار چھننے ک بعد گزشتہ دو ڈھائی سال سے پی ٹی آئی نے جو رویہ اپنایا ہوا ہے تو وہ ملک کے وجود کےلیے خطرہ بن گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کو ساری قانونی اور سفارتی امداد امریکا سے مل رہی ہے،انہوں نے وہاں سے لابنگ کرنےوالوں کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا پر حکومت گرانے کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ جب ان کےلیے موزوں تھاتو انہوں نےمختلف زبان استعمال کی لیکن میرے خیال میں وہ ایک فکس میچ تھا اور اس وقت بھی ان کےان سے رابطے تھے،اس میں نوراکشتی کا عنصر شامل ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال ماضی کی صورت حال سے کہیں زیادہ گمبھیر ہے،اس وقت ملک میں سیاسی طور پر سب سے زیادہ متحرک ادارہ عدلیہ ہے،ہم تو پچھلی نشستوں پر جاچکے ہیں
