سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں

 

 

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات تین ہفتے میں طلب کرلیں، سیکرٹری پاورڈویژن کو سوال نامہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔

 

پی ٹی آئی ملک کے وجود کےلیے خطرہ بن گئی ہے، خواجہ آصف

 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے سوال نامے میں پوچھا ہے کہ پلانٹس کی قیمتوں کے لحاظ سے خطے کے ممالک کے ساتھ موازنہ فراہم کیا جائے،گزشتہ بیس برس میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی تفصیلات اورادائیگیوں کی وجوہات دی جائیں۔نجی شعبے میں لگنے والےتمام پلانٹس کے اسپانسرز کی تفصیلات،گزشتہ چھ سال میں لگنے والےونڈ پاورپلانٹس کی تعمیری اور پیداواری لاگت سمیت دیگر متعلقہ معلومات فراہم کرنےکابھی کہاگیاہے۔کمیٹی نے1992میں گیس اورفرنس آئل پر چلنے والے پچاس میگاواٹ سے زائد کےپلانٹس کی معلومات بھی طلب کی ہیں۔

 

Back to top button