جنوری سے بجلی کی قیمت میں 5 فیصد  تک کمی آنا شروع ہوجائے گی : اویس لغاری

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری کاکہنا ہے توانائی سیکٹرکےقرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جارہا ہے۔35روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے جس میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں،جنوری میں بجلی کی قیمت میں 3 سے 5 فیصد کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

وزیر توانائی نے کہاکہ جنوری میں بجلی کی قیمت میں 3 سے 5 فیصد کمی آنا شروع ہوجائےگی،بندپلانٹس پرساڑھے 7 ارب روپے کی تنخواہیں دی جارہی ہیں،ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کاسالانہ خسارہ 550 سے 600 ارب روپے ہے،اگلے دو سال سے تین سال میں ٹرائبل ایریا اور بلوچستان کےعلاوہ دیگر تمام ڈسکوز کو نجی سیکٹر کو دیں گے۔

 

پی ٹی آئی ملک کے وجود کےلیے خطرہ بن گئی ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا بجلی کی پیداواری قیمت 8 سے 10 روپے فی یونٹ ہے،بجلی کےترسیلی نظام کےچارجز فی یونٹ ڈیڑھ سے 2 روپے ہیں جب کہ ڈسکوز کےاخراجات فی یونٹ 5 روپے پڑتےہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا خرچہ 18 روپے فی یونٹ کیپسٹی چارجز کا ہے،کیپسٹی چارجز وہ خرچہ ہوتے ہیں جو حکومت قرضہ لےکر پلانٹس لگاتی ہے یا نجی سیکٹر بجلی گھر بناتے ہیں،بجلی کےریٹ بڑھنےسے بجلی کےاستعمال میں کمی آئی ہے۔انہوں نےکہاکہ ساہیوال کول پلانٹ کے 2015ءمیں کیپسٹی چارجز 3 روپے فی یونٹ تھے،ڈالر کی قیمت بڑھنےاور شرح سود 22فیصد تک آنے کی وجہ سےکیپسٹی چارجز بڑھ گئے۔اویس لغاری نے کہاکہ ڈالرکی قیمت اورشرح سود بڑھنے سےساہیوال کول پلانٹ کےکیپسٹی چارجز 11.45روپے فی یونٹ ہو گئے،اس وقت توانائی سیکٹرکے قرضوں کابوجھ بجلی صارفین سے لیاجارہاہے۔

Back to top button