اسٹاک ایکس چینچ میں شدید مندی، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کےدوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے،آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کمی سے 81 ہزار کی نفسیاتی حد سےنیچےآ گیا۔
صبح تقریباً 10 بج کر 39 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 6 پوائنٹس یا 1.23 فیصد تنزلی کےبعد 80 ہزار 833 پر آگیا،جوگزشتہ روز 81 ہزار 839 پر بند ہواتھا۔
جنوری سے بجلی کی قیمت میں 5 فیصد تک کمی آنا شروع ہوجائے گی : اویس لغاری
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 684 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کےبعد 81 ہزار 839 پر پہنچ گیاتھا۔15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافےکےبعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔
