سیمنٹ کی طلب میں مسلسل کمی ریکارڈ

پاکستان میں سیمنٹ کی مقامی طلب میں گزشتہ 12 ماہ سےمسلسل کمی کیا جارہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کےمطابق پاکستانی سیمنٹ سازوں نےاگست میں 33.66 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا، اگست 2023 کےمقابلے اگست 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 25 فیصد کم ہوئی۔
اے پی سی ایم اے کےمطابق اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت ساڑھے27 فیصد کم ہو کر ساڑھے27 لاکھ ٹن رہی جب کہ اگست میں سیمنٹ کی برآمد 16 فیصد کم ہو کر 6 لاکھ 13 ہزار ٹن رہی۔ترجمان اے پی سی ایم اے کےمطابق سیمنٹ کی مقامی طلب 12 مہینوں سےمسلسل کم ہو رہی ہے،سیمنٹ کی کھپت بھاری ٹیکسوں اور معاشی بےیقینی کا اثر لےرہی ہے۔
ڈویلپرز اور بلڈرزپراپرٹی کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد
ترجمان نےکہا کہ بجٹ میں دیگر وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں میں زبردست اضافے کےساتھ سیمنٹ پر ایکسائز دوگنا کردیا گیا،کسی دوسرے کاروبار پر اتنےبڑے تناسب سے ٹیکس نہیں لگایاگیا ہے،حکومت ٹیکسوں پر نظرثانی کرے۔تعمیراتی سرگرمیاں کم ہونے سےسیمنٹ کی مقامی طلب مسلسل کم ہو رہی ہے،رواں مالی سال کےپہلے دو مہینوں میں سیمنٹ 18 فیصد کم فروخت ہوا،جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی کھپت 63.75 لاکھ ٹن رہی۔
