سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا،علاقائی امن کو فروغ ملے گا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا۔

نگرنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ چین سے لازوال شرکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔سنکیانگ تجارتی ،مواصلاتی راہداری  نہیں،دوعظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے۔مشترکہ ثقافت سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتاہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتاہے۔سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے۔گوادر سی پیک کے تحت اہم منصوبہ ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ سی پیک سے صنعتی ترقی ،روزگار ،معدنیات ،زراعت،آئی ٹی کوفروغ ملے گا۔خنجراب،سوست بارڈر پر تجارت کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کوایک دوسرے سے منسلک کرتاہے۔پاکستان اور چین کی دوستی کارشتہ اعتماد،باہمی احترام کی بنیاد پراستوار ہے۔

Back to top button