ہائیکورٹ کا پنجاب میں نظر بند 114اساتذہ کو رہا کرنے کاحکم

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں نظر بند 114اساتذہ کو فوری رہا کرنے کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے اساتذہ کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے۔ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں ڈپٹی کمشنرز کے نظربندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے نظر بند اساتذہ کو فوری رہا کرنے کاحکم دیا۔

Back to top button