کرکٹررضااللہ پاکستان پہنچ گئے،ایئرپورٹ پرشاندار استقبال

مردان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ برمنگھم ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے تاہم اسلام آباد ایئرپورٹ پر رضا اللہ کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔
رضا اللہ کی وطن واپسی پر رشتہ داروں، دوستوں اور اہلِ علاقہ نے پھولوں کے ہار پہنائے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایئرپورٹ گونج اٹھا ۔
رضا اللہ کو جلوس کی شکل میں منصب کلی لایا گیا جہاں ایم پی اے افتخار علی مشوانی سمیت شہریوں نے شاندار استقبال کیا ۔
ڈھول کی تھاپ پر رضا اللہ کو گھر لے جایا گیا اور خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔
تقریب سے خطاب میں رضا اللہ کا کہنا تھا یہ کامیابی پورےمردان اورپاکستان کی کامیابی ہے ۔آئندہ قومی ٹیم کے لیے اس سے بڑھ کر کھیلوں گا۔
