راولپنڈی،بینظیر ایئرپورٹ کے بیرک میں سلنڈردھماکا،ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی اولڈ ائر پورٹ بیرک میں سلینڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اولڈ بے نظیر ائرپورٹ میں قائم بیرک میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی ریسیکو اداروں کو جائے حادثہ سے واپس بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب راولپنڈی کے دیگر علاقوں پر بھی گیس لیکج کے باعث آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پرمتاثرہ علاقوں میں بھجوایا گیا اور سوئی گیس ڈپارٹمنٹ کو بھی اطلاع دی گئی۔
