دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا : احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ ملکی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائےگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرےگی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔

ان کاکہنا تھاکہ بھارت کےخلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبےجلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے،تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

خیال رہےکہ 6 اور 7 مئی کو بھارت نے جارحیت کے دوران نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایاتھا جس سے ڈیم کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

Back to top button